وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 11 جنوری 2019 19:27

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر جنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد
جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئیڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال اورایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیازمحمود نے سرکٹ ہائو س میں کھلی کچہری لگائی ۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالرئوف، ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی سمیت محکمہ صحت ، تعلیم، واپڈا، سوئی گیس اور محکمہ مال کے سربرہان اورسائلین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی 17 درخواستیںجن میں جائیداد کے تنازعہ،گھریلو جھگڑے، علاج معالجہ، سوئی گیس، سابقہ گنے کی ادائیگی، پنشن کیس اور دیگر متفرق شکایات شامل تھیں کی فرداً فرداً سماعت کی اورازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو دو دن کے اندرکاروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرہر جمعہ کودوپہر دو تا چار بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔مسائل میں گھری ہوئی دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں