پنجاب بورڈ کے تحت ہونے والا پانچویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آوٴٹ، طلباء نے پرچے کی فوٹو کاپی کروا کے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کردیا، فوری طور پر پنجاب بورڈ کا کوئی موٴقف سامنے نہیں آیا

پیر 4 فروری 2013 13:32

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 4فروری 2013ء ) پنجاب کے تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے پانچویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آوٴٹ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع جھنگ کی تحصیل بھوانہ میں امتحان سے قبل ہی پانچویں جماعت کا پرچہ طلبہ کے ہاتھوں میں آگیا جبکہ طلباء نے پرچے کی فوٹو کاپی کروا کے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کردیا۔انگریزی کا پرچہ آوٴٹ ہونے پر فوری طور پر پنجاب بورڈ کا کوئی موٴقف سامنے نہیں آیا کہ پرچہ آوٴٹ ہونے کے بعد انہی سوالوں پر امتحان لیا جائیگا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں