جھنگ، 5 اوباش افراد نے بچے کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 اکتوبر 2020 20:35

جھنگ، 5 اوباش افراد نے بچے کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا
جھنگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر2020ء) جھنگ میں 5 اوباش افراد نے بچے کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا، میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی ثابت ہوگئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق جھنگ میں تھانہ صدر کے علاقہ موضع شیخ چوہڑ میں پانچ ملزمان نے شراب پلا کر بچے کوجنسی بدفعلی کا نشانہ بنایا دیا۔

جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 377/337 کے تحت ایف آر درج کرتے ہوئے 5 نامزد ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ غلام حسن کو اوباش لڑکوں نے شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ غلام حسن کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم میرے بچے کو کھیلنے کیلئے اپنے ساتھ لے گئے تھے جب میرا بیٹا واپس نہ آیا تو میں تلاش کرنے باہر گیا تو میں کماد کی فصل کے قریب سے گزرا تو مجھے کماد میں سے اپنے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی تو میں نے کماد کی فصل میں جا کر دیکھا، تو ایک لڑکا میرے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کر رہا تھا جبکہ باقی وہاں بیٹھے شراپ پی رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان مجھے دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جس پر میں نے واقعہ کی اطلاع فوری پولیس کو دی ۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ بچوں کی جانب جنسی رجحان رکھنے والے کسی درندے کو بخشا نہیں جائے گا۔

والدین اپنے بچوں کیساتھ رشتہ ابلاغ مضبوط بنائیں اور انہیں آگاہی دیں۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات لیہ میں سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیں ۔

آئی جی پنجاب کے نوٹس پر آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ پیر جگی ،ضلع لیہ کی حدود میں سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، کیس کی مدعی بچی کی والدہ کے مطابق بچی اپنی شادی شدہ بڑی بہن کے گھر رہنے گئی تھی جہاں اسکے داماد کے چھوٹے بھائیوں نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری ایف آئی آر115/20 درج کی اور ریاض اور اعجاز نامی دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میںلائی جارہی ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں