جھنگ میں مسلسل تیسرے روز بجلی کا بدترین بریک ڈائون جاری،14 گھنٹے بعد بحال ہوسکی
شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،تمام کاروبار اور نظام زندگی درہم برہم، افسران کافون سننے سے گریز،شہریوں کا شدید احتجاج
اتوار 11 دسمبر 2016 16:30
(جاری ہے)
شہریوں نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی طرح اتوار کو بھی مسلسل تیسرے روز یہی پریکٹس دہرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی شرمناک امر یہ ہے کہ فیسکو حکام کی جانب سے کسی ایمرجنسی، اطلاع یا معلومات و رہنمائی کیلئے ایکسینزاور ایس ڈی اوز وغیرہ کے جو نمبر مشتہر کئے گئے ہیں ان پر جب بھی فون کیا جائے وہ نمبر اٹینڈ کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر خوش قسمتی سے کبھی کوئی فون سن بھی لیا جائے تو اس پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا۔انہوں نے اس پریکٹس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی سے تنخواہیں وصول کرنے والے واپڈا افسران کو یا تو فون سننے کا پابند بنایا جائے یا بجلی کے بلوں پر دئیے گئے ان کے فون نمبرز ختم کردئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ۱ٓئندہ بجلی بند کرنا مطلوب ہو تو شہریوں کو اسکی قبل از وقت پیشگی اطلاع دی جائے تاکہ وہ کم از کم پانی کا مناسب ذخیرہ رکھ سکیں۔انہوں نے اس شرمناک صورتحال پر جھنگ کے ارکان اسمبلی کے لاپرواہانہ رویہ کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ۱ٓج تک کسی ممبر اسمبلی کی جانب سے نہ تو کبھی کوئی بیان دیا گیا اور نہ ہی کبھی واپڈا حکام کو اس قسم کی صورتحال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ دوسری جانب سوئی گیس حکام بھی عوام کا ناطقہ بند کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہے ہیں اور انہوں نے عین ضرورت کے وقت گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ صبح،دوپہر،شام اور رات کے اوقات میں شہر کے اکثر علاقوں کی گیس بند کردی جاتی ہے جس سے شدید سردی میں کھانا وغیرہ بنانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ارکان اسمبلی اور انکے عزیز و اقارب کا اثرورسوخ ہے وہاں تسلسل کے ساتھ گیس کی سپلائی جاری رکھی جاتی ہے نیز سیشن چوک، یوسف شاہ روڈ، نواز چوک اور دیگر پوش علاقوں میں جہاں بڑے بڑے ہوٹل قائم ہیں وہاں ماہانہ بھاری بھتہ کی وصولی کے بعد انہیں نان سٹاپ گیس کی فراہمی جاری ہے مگر شہریوں کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محلہ سلطانوالہ،محلہ بھبھرانہ،بستی ارائیاںوالی، چنبیلی مارکیٹ،محلہ بلاق شاہ،محلہ جوگیاںوالہ،محلہ باغوالہ اور دیگر علاقوں کے مکین سوئی گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ پر سخت اذیت میں مبتلاء ہیں۔انہوں نے ممبران اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سوئی گیس حکام سے بات کریں اور انہیں بلاجواز گھریلو صارفین کی گیس بند کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ
جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ ..
جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار