جھنگ، الیکشن کمیشن کی طرف سے آرڈر ملنے پر ضلع انتظامیہ کی ریٹرننگ افسران کیلئے سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ

منگل 16 اپریل 2013 22:40

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے آرڈر ملنے پر ضلع انتظامیہ نے ریٹرننگ افسران کے لئے اعلیٰ قسم کی سرکاری گاڑیاں پکڑنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی او سی اور دیگر عملہ ریٹرننگ آفیسران کے لئے مختلف محکموں کے ڈبل کیبن ڈالے ، لینڈ کروزر پکڑ کر ان کو دے رہے ہیں جس سے کئی محکموں کو اپنے انتظامی امور سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے پاک فوج کو دیگر شہروں سے لانے کے لئے بھی ٹرانسپورٹ اور پٹرول کی رقم ضلع انتظامیہ کو موصول ہوئی ہے جس کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے حالانکہ ریٹرننگ آفیسران نے الیکشن کے درمیانی عرصہ میں کوئی فیلڈ ڈیوٹی نہیں کرنی ہوتی صرف الیکشن کے وقت فیلڈ میں بھی جانا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں