جھنگ،تیزرفتارمسافروین اوررکشہ میں تصادم،ایک ہی خاندان کے 4افرادسمیت5جاں بحق،10زخمی

جمعرات 18 مارچ 2010 15:12

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17مارچ۔ 2010ء) جھنگ ٹوبہ روڈ پر بائی پاس کے قریب ایک تیزرفتار مسافر وین اور رکشہ سوار میں تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت5جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں خاندان کے سربراہ محمد نوازرکشہ ڈرائیور منور،صباں بی بی،جنتاں بی بی اور ایک چارسالہ بچی شامل ہیں حادثہ کاشکار ہونیوالا خاندان قریبی گاؤں میں قل خوانی میں شرکت کیلئے جارہاتھا کہ ٹوبہ روڈ پر تیزرفتار ویگن کی ٹکر سے لقمہ اجل بن گیا زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ داخل کرادیا گیا ہے جبکہ تین شدید زخمیوں کو الائیڈہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونیوالے تمام افراد رکشہ میں سوار تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں