کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، کمسن بچی جاں بحق ،دو افراد شدید زخمی

جمعہ 19 مئی 2017 21:43

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) سر گو دھا روڈ پر کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ حادثہ کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر سوار دیگر دو افراد بھی شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر اللہ ہو ہوٹل کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے تین سالہ مافیہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر چل بسی جبکہ خاتون جنت بی بی اور اعجاز کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق دو نوں زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں