دریائے چناب میں ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں

منگل 5 ستمبر 2017 22:03

جھنگ ۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) ریسکیو1122کی طرف سے دریائے چناب باہو پتن کے مقام پرسرچ آپریشن کے ذریعے ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں تلاش کر کے بذریعہ پولیس لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کے مطابق عید کے دوسرے روز دریائے چناب باہو پتن کے مقام پر احمد پور سیال کا رہائشی خاندان تفریح کی غرض سے وہاں آیا مگر بدقسمتی سے تین افراد جن میں 27سالہ علی نقی، محمد نقی اور انکی بہن اچانک دریا کے پانی میں ڈوب گئے، اطلاع پر ریسکیوایمرجنسی ٹیم اور غوطہ خور فوری طور پر موقع پر پہنچے جہاں کئی گھنٹوں پر محیط سرچ آپریشن کے ذریعے مذکورہ دونوں بھائیوں اور بہن کی لاشیں تلاش کرکے مقامی پولیس کی وساطت سے ورثاء کے حوالے کر دی گئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دریا کے پانی میں نہانے ، فوٹو گرافی یا دیگر کسی بھی غرض سے بھی داخل نہ ہوں کیونکہ اس سے انکی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،اس سرچ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور ڈی ایس پی سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موقع پرموجود رہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں