گرلز ڈگری کالج جھنگ میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد

ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:16

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جھنگ سٹی میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرا نی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس،ریسکیو 1122،بم ڈسپوزل سکوارڈ سمیت دیگر اداروں نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

ڈگری کالج خواتین جھنگ سٹی میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ڈی ایس پی سٹی رائے سیف اللہ کی زیر نگرا نی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔

فرضی مشق کے دوران دو دہشت گرد کالج کے احاطہ میں داخل ہو گئے اور سکیورٹی کارڈ سمیت طالبات کو بھی یر غمال بنا لیا جس پر جھنگ پولیس ،ریسکیو 1122،بم ڈسپوزل سکوارڈ،سپیشل برانچ سمیت دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی کے بعد دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور یرغمال طالبات اور سکیورٹی کارڈ کو بھی با حفاظت باز یاب کروا لیا گیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں