جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) جھنگ کے تھا نہ سیٹلائیٹ ٹائون میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق تھا نہ سیٹلائیٹ ٹائون کے علاقے چوہدری کالونی میں ظالم بھائی نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ فاخرہ تین بچوں کی ماں تھی اور اس کا اپنے بھائی علی عمران سے عرصہ دراز سے جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جس پر ملزم علی عمران نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا ہے ۔ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی کوئی کامیا بی نہ ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں