ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے

پیر 6 نومبر 2017 21:31

جھنگ۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ روڈ پر شوگر ملز کے قریب دو سگے بھائی اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے دونوں بھائی ریحان اور شہباز شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 175کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں ایک شخص اللہ دتہ زخمی ہو گیا۔ سرگادھا روڈ پر موڑ منڈی کے قریب پیدل چلنے والا احمد یار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں