پنجاب حکومت پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں معیاری اوراعلیٰ تعلیم کی سہولیات پہنچانے کیلئے اضافی وسائل فراہم کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 13 نومبر 2017 22:10

جھنگ ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شعبہ تعلیمی کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے اور معیاری اوراعلیٰ تعلیم کی سہولیات پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں پہنچانے کیلئے اضافی وسائل فراہم کررہی ہے۔یہ بات انہوںنے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے گورنمنٹ بوائز و گرلز پرائمری سکول کڑیانوالہ کے دورہ کے موقع پرتدریسی اموراور بنیادی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے تدریسی عمل کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور اساتذہ سے کہا کہ وہ طالبعلموں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کریں اور تما م تر توجہ طالبعلموں کی کردار سازی پر مرکوز رکھتے ہوئے انہیں جدید تقاضوں کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کریں تاکہ وہ مستقل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیا ر رہیں۔انہوںنے مختلف کلاسوں کے معائنہ کے دوران بچوں سے سوالات بھی کئے اور حوصلہ افزائی کے طور پر بچوں کو نقد انعامات سے بھی نوازہ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے زمین کے تنازعات جات کے میرٹ پر فیصلہ کرنے کیلئے موقع پر فریقین کے موقف کی سماعت کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں