آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کی تیسری برسی، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلہ میںڈسٹرکٹ پولیس لائن میں خصوصی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:03

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) حکو متی ہدایات کی روشنی میں آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کی تیسری برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلہ میںڈسٹرکٹ پولیس لائن میںایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک ، چیئرمین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ سمیت تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات ، ملازمین اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نے بہادری اورجرأت سے دہشتگردوں کامقابلہ کرتے ہوئے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کرب ناک سانحہ کادرد پوری انسانیت نے محسوس کیا اورپاکستانی قوم کو دہشتگردی کے خلاف مزید پرعزم اورمتحد بنادیا۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو معاشرے میں دہشتگردی جیسے ناسور میں شامل ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنے اور ملک و قوم کی حفاظت و سلامتی کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ کے شہداء کے غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیااورکہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء و اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن بھی کی گئیںاور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک نے بلدیہ جھنگ گرائونڈ میں منعقدہ محفل میلاد میں بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں