الیکشن2018کے سلسلہ میں یورپی یونین کے وفدکی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسے ملاقات

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

جھنگ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) الیکشن2018کے سلسلہ میں یورپین یونین کے وفد نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم سرویا نے وفد کو عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم سرویا نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فریم ورک کے مطابق ضلع جھنگ میں الیکشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے گا،انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ ڈے پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ آزادانہ ، اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس موقع پرریٹرننگ آفسران بھی موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں