پیر ماجھی سلطان کے عرس کی تقریبات یکم ستمبر سے شروع ہونگی

جمعرات 16 اگست 2018 23:40

جھنگ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) دربار عالیہ حضرت پیر ماجھی سلطان کے گدی نشین پیر سید سجاد حسین شیرازی کی زیرسرپرستی حضرت ماجھی سلطان ومیاں پیرو کا عظیم الشان تاریخی سالانہ عرس ومیلہ کی تین روزہ تقریبات یکم ستمبر سے شروع کی جارہی ہیں جس کے مہمان خصوصی ایکسیئن واپڈا سید محمد سلیم شاہ بخاری، ضلعی چیئرمین جھنگ نواب بابر خان سیال، سابق وفاقی وزیرقانون بیرسٹر رضاحیات ہراج، مہر امجد سلیم سرگانہ اے ڈی سی لیہ اورامیر عباس خان سیال ہوں گے عرس ومیلہ کے منتظم اعلیٰ سید محمد علی شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر بروز ہفتہ کو تلاوت کلام پاک کے بعدعقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں ڈالتے ہوئے دربار پر چادریں چڑھا کر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے رات کو لوک فنکار اور متعد د شاعر صوفیانہ کلام پڑ ھ کر حاضرین محفل کے دلوں کو منور کریں گے 2ستمبر بروز اتوارجگت بازی، کبڈی، محفل مشاعرہ اور محفل موسیقی ہوگی 3ستمبر بروز سوموار کو دھریس پارٹی وڈھول مقابلہ، کبڈی اور برکت علی حیدری ،منظور حسین کرلوکی محفل موسیقی اور مزاح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں