فاریسٹ کمپلیکس آفس کے سبزہ زار میں ایڈ یشنل سیکرٹری جنگلات پنجاب ثنا ء اللہ نے ’’کنگھی پام ‘‘ کاپودہ لگایا

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:01

جھنگ ۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) شجر کاری کے سلسلہ میں فاریسٹ کمپلیکس آفس کے سبزہ زار میں ایڈ یشنل سیکرٹری جنگلات پنجاب ثنا ء اللہ نے ’’کنگھی پام ‘‘ کاپودہ لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ پودہ لگائے اور اس کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کو سر سبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کی شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں ، اس موقع پر ڈویثر نل فارسٹ آفیسر جھنگ محمد نسیم اقبال بٹ نے کہا کہ درخت لگانانہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ پودے جب تن آور درخت بن جاتے ہیں تو یہ انسان دوست کا کردار بھی ادا کرتے ہیں جو خود دھوپ میں کھڑے رہ کر انسانوں کو اچھی آب و ہوا دیتے ہیںاس موقع پر موجود ایس ڈی ایف او جھنگ ملک انور شہزاد نے بتایا کہ درخت لگانا منافع بخش کاروبار بھی ہے ،عوام کو چاہیئے کہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں