ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:05

جھنگ ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیااور ہسپتال میں مختلف وارڈ سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں موجودہ حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالج کی سہولیات سمیت ادویات ، لیب ٹیسٹ و دیگر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جدید طبی علاج گاہ ہے جہاں پر دوردراز علاقوں تک کی عوام مستفید ہو رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ٹھیکیداران کو ہدایت کی کہ وہ انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے حوالہ کی جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں