ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ کاڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

منگل 16 اکتوبر 2018 00:01

جھنگ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ ظفراقبال تارڑ نے سول جج تصورحسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا،ان کی آمد پرسپر نٹنڈنٹ جیل ارشد علی، ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ(ایگزیکٹو)حسن نواز کا ٹھیہ نے ان کا استقبال کیا جبکہ جیل پولیس کے دستے نے سلامی دی، انھوں نے خواتین وارڈ،ہسپتال،نو عمر وارڈ اور مختلف بارکوںکا دورہ کیااور ان سے مسائل دریافت کیے، انہوں نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا ظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں