بجلی چوری روکنے کیلئے منظم اور مر بوط طر یقے سے کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، واحد ارجمند ضیاء

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:26

جھنگ۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہاہے کہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف بھر پور آپریش شروع کر دیا گیا ہے۔ بجلی چوری روکنے کے لئے منظم اور مر بوط طر یقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ ، پولیس اورواپڈاکے افسران مشترکہ طور پر لائحہ عمل مر تب کر کے چھاپے ما ریںگے اور بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر کے مقد مات کا اندراج کیا جائیگا۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی برائے روک تھام بجلی چوری کے حوالہ سے جاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کیاجس میںاسسٹنٹ کمشنرز اور واپڈا حکام و دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ اس مو قع پر ایکسیئن واپڈ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران بجلی چوری کے مرتکب 69افراد کے خلاف ایف آئی درج کرکے کیس ریفرکر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا کہ بجلی چور قومی مجر م ہیں جو ملک کو نقصان اور اداروں کو کمز ور کر نے کا باعث بن رہے ہیں اس ضمن میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کر نیوالوں کے خلاف مکمل تیاری کے ساتھ آپریشن کیا جائے تاکہ اگر کسی قسم کی کوئی مزاحمت ہو تو اسے فوری طور پر کنٹرول کیا جا سکے۔ کمر شل اداروں ، فیکٹریوں ، گیسٹ ہاؤسز اور زرعی ٹیوب ویلز پر خصو صی نظر رکھی جائے کیو نکہ یہاں بجلی چوری کے زیادہ مو قع ہو تے ہیں۔

اسی طرح با قی صارفین کی با قا عد گی سے چیکنگ کی جائے اور جہاں بھی بجلی چوری میں ملو ث پایا جائے اس کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوری روکنے کے لئے تحصیل کی سطح پرتشکیل کردہ کمیٹیاں با قا عدگی سے اپنی میٹنگ کر یں اور تیزی سے کا م شر وع کر یں۔قائم مقام ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز واپڈا افسران کیساتھ ملکر بجلی چوروں کیخلاف فوری ایکشن لیں اور بجلی چوری میں معاونت کرنیوالے سرکاری عملے کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں