سموگ کے حوالہ سے خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ جات کیخلاف کریک ڈائون جا ری

منگل 13 نومبر 2018 23:55

جھنگ ۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء کی ہدایت پر سموگ کے حوالہ سے خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمد نواز سیال کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف بھٹہ خشت کے مالکان کو 70ہزار روپے جرمانے جبکہ موضع سلیانہ میں ایک بھٹہ خشت کو سیل کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال محمد سرور نے بتایا کہ کارروائی کے دوران عبدالغفار، سردار خان ، نواز خان ، قیصر خان اور اختر شاہ بھٹہ مالکان کو خلاف ورزی پر مجموعی طو رپر 70ہزار روپے کے چالان کئے گئے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے پولیس کے ہمراہ غازی خان ولد ابراہیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مسن میں مقدمہ درج کروایا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محکمہ زراعت اورماحولیات آلودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کر رہا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر سموگ کے متعلق مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ جاری ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں