جھنگ ،غیر قانونی کنڈا جات کے خلاف کاروائیاں جاری

منگل 15 جنوری 2019 19:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پرغیر قانونی کنڈا جات کے مالکان کواب تک مجموعی طور پر دو لاکھ انتیس ہزار روپے جرما نے جبکہ110مڈل مین کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ ڈی اوانڈسٹریز محمد متین اصغر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع بھر میں شوگر کریشنگ سیزن کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گنا کی سپلائی کے حوالہ سے غیر قانونی کنڈا جات کے خلا ف کا روائیاںجاری ہیں۔

اس ضمن میںقانون کی پاسداری نہ کرنے والے کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کو استحصال سے بچانے کیلئے ضلع بھر کی شوگرملوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ اس ضمن میں غیر قانونی کنڈا جات مالکان اور مڈل مین کے خلاف قانونی دائرہ کاربھی بڑھایا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ اب تک مجموعی طورپر ضلع بھر کی447کنڈاجات کا معائنہ کیا گیااور کاروائی کے دوران اب تک مجموعی طور پر غیر قانونی کنڈاجات مالکان کے خلاف107 ایف آئی آر ، 67کنڈا جات سیل ، 110مڈل مین کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں جبکہ اس ضمن میں 25افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں