گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن برائے ذہنی معذور(شاداب)جھنگ میں تقسیم تقریب یونیفارم کا انعقاد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:12

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن برائے ذہنی معذور(شاداب)جھنگ میں تقسیم تقریب یونیفارم منعقد ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی غلام بی بھی بھروانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ادارہ کے پرنسپل صفدر رشید ، اساتذہ ، خصوصی طلباء و طالبات، والدین،سماجی شخصیات، این جی اوز سمیت دیگر متعلقہ بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی غلام بی بھی بھروانہ نے کہا کہ خصوصی بچوں کا تحفظ اور مستقبل دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ خصوصی بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔حکومت ہر سطح پرخصوصی بچوں کو ایجوکیشن اور صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحیح خطوط پر تعلیم وتربیت اور کردارسازی کرکے قوم کے معماروں میں خود اعتمادی پیدا کی جاسکتی ہے جس کے لئے والدین اور اساتذہ پرشدید ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

اس موقع پرادارہ کے پرنسپل صفدر رشید نے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور دیگر انتظامی اموربارے آگاہ کیا۔بعد ازاں مہمان خصوصی غلام بی بی بھروانہ نے خصوصی بچوں میں یونیفارم تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں