ملاوٹ مافیا کے خلاف اقدامات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوچوہدری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 20 فروری 2020 19:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ملاوٹ مافیا کے خلاف اقدامات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوچوہدری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، فوڈ اتھارٹی ، ڈرگ کنٹرولر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیونے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں چیکنگ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس ،دکانوں پر غیر معیاری اشیاء، ممنوعہ اجزاء کے استعمال اورمارکیٹوں میں سٹوریج کی صفائی سمیت دیگر ناقص انتظامات پرفوری کاروائی کریں اور مضر صحت اشیائے کو تلف کریں جبکہ ڈرگ کنٹرول ٹیمیں میڈیکل سٹوروں پر زائد المعیاد ادویات اور لائسنس نہ ہونے پر فوری سیل کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی بے جا مہنگائی اور گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے جارحانہ اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی وصولی کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ اشیاء کی مصنوعی قلت،چور بازاری اور ملاوٹ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔ حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مہنگائی مافیا سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں