جھنگ، قدرتی آفات کے مقابل استحکام اور مدافعتی صلاحیت کے تحت ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 23 ستمبر 2020 22:17

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ضلع میں کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچے والے پراجیکٹ پاکستان میں قدرتی آفات کے مقابل استحکام اور مدافعتی صلاحیت کے تحت ایک ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی رانا شہباز احمد خان پارلیمانی سیکرٹری، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین اور دیگر متعلقہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے انعقاد کا مقصد مکمل ہونے والے پرا جیکٹ کے تحت سرانجام دی گئی اہم سرگرمیوں کے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنا اور متعلقہ محکموں کے اس پراجیکٹ کے تحت قائم کئے گئے کمیونٹی اسٹرکچرز اور ٹرینڈ ہیومن ریسورس کو بھی لنک کرنا تھا تا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد بھی یہ اسٹراکچر فعال رہیں اور متعلقہ محکموں کو اس کا تعاون حاصل رہے۔ بعد ازاں مہمانان خصوصی رانا شہباز احمد خان پارلیمانی سیکرٹری، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے ٹرینرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں