گھر کا کرایہ ، حالات سے تنگ شخص کی بیوی بچوں کر قتل کرکے خود کشی

جمعہ 2 اپریل 2021 21:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) حالات سے تنگ شخص نے پہلے اپنے بیوی بچوں کو جان سے مارا اور پھر خود بھی پھندے سے لٹک گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق تنگ دستی سے مجبور شخص نے بیوی اور دو بچوں کرقتل کرکے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ندیم نے پہلے اپنی بیوی اور دو بچوں کا گلا گھونٹ کر ان کو موت کے منہ میں پہنچایا اور پھر خود بھی پنکھے سے لگے پھندے پر جھول گیا۔

ذرائع کے مطابق ندیم غربت اور بے روزگاری کے باعث ایک کمرے کے گھر کا کرایہ دینے کے بھی قابل نہیں تھا، مالک مکان کے بار بار اصرار پر دلبرداشتہ ہوگیا اور انتہائی قدم اٹھا لیا۔ندیم نوے ہزار کا قروض تھا اس نے مرنے سے قبل ایک نوٹ لکھا کہ اپنے بیوی بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں، ان کی خواہشات سے دھوکا کیا، انہیں بھی ساتھ لے جارہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں