محکمہ تعلیم جھنگ کی نوبیہ مہرین ہیڈ مسٹریس کی مبینہ فراڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی

جمعرات 20 مئی 2021 23:22

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2021ء) محکمہ تعلیم جھنگ کی زنوبیہ مہرین ھیڈ مسٹریس کی مبینہ فراڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ھے پہلے تحقیقات سینئر آفیسر محکمہ تعلیم اعجاز خان کر رہے تھے جبکہ اب یہ تحقیقات ہارون نامہ ایک ہیڈ ماسٹر اور ڈائریکٹر فنانس اور دیگر افسر کریں گے تحقیقات اس قدر سست روی کا شکار ہیں کہ فراڈ کرنے والی ہیڈ ماسٹر کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سیکنڈل کی جزیات کے مطابق ایڈہاک بنیاد پر تعینات گورنمنٹ گرلز سکول بھوچرہ تحصیل جھنگ کی ہیڈ ماسٹر زنوبیہ میرین نے کمیٹی ممبران کے جعلی دستخط کر کے سکول کے فنڈز میں لاکھوں روپے بنک سے نکلوا کر ہضم کر گئی تھی یہ عادی مجرم زنوبیہ پہلے بھی فراڈ کے کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتی اس فراڈ میں بنک آف پنجاب کے لوگوں کے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے جن کے خلاف بھی تحقیقات کے لئے متعلقہ فورم پر رابطہ کیا جائے گا فراڈ کرنے والی زنوبیہ نے کمیٹی ممبران کو بھاری رشوت دینے کی پیشکش کرنے میں مصروف ہے لیکن تحقیقات کی رفتار اس حد تک سست ہے کہ لوٹی ھوئی دولت کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے زنوبیہ میرین کے فراڈ کی داستانوں جھنگ میں محکمہ تعلیم میں زدو عام ہیں لیکن ڈی سی جھنگ مستف موہل اور سی ای او تعلیم جھنگ نسیم کو زنوبیہ کی کرپشن کا علم ھونے کے باوجود سخت ایکشن نہیں لیں گے اور دوسری طرف زنوبیہ کرپشن اور فراڈ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے گھر پہنچ گئی ھے اور ان کو سفارش کرانے میں مصروف ھے ان کو مختلف لالچ رشوت اور دیگر طریقوں سے رام کرنے میں بجی مصروف ھے اب دوری تعلیم مراد راس اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب کو مطالبہ ھے کہ وہ اس کرپشن فراڈ کا نوٹس لیکن اور فراڈ کرنے والی زنوبیہ کو عبرت بنائیں تاکہ ملک سے کرپٹ افراد کا خاتمہ ھو اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری آرم بخاری سے بھی وضاحت طلب کئی گئی ھے جبکہ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک سے بھی رابطہ کیا گیا ھے کہ پنجاب کے اس سکینڈل اور دستخط جعلی کرکے سکول فنڈز غبن پر کیا ایکشن لیا گیا ھے

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں