جھنگ، ضلع کے شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک محکمہ مال کی تمام تر سہولیات پہنچائی جائینگی، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل

جمعہ 9 جولائی 2021 22:29

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ ضلع کے شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک محکمہ مال کی تمام تر سہولیات پہنچائی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر ایک چھت تلے تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے دیہی مال مرکز کوٹ لکھنانہ اور کھیوہ کے دورہ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آنے والے سائلین کو بار بار چکر لگوانے کی بجائے فوری ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ سائلین کے بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ اور ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ سٹاف محنت سے اپنے فرائض انجام دیں اور سائلین کو بھرپور ریلیف فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے مزیدکہا کہ مرکز مال کوٹ لکھنانہ اور کھیوہ کے قیام سے نواحی دیہات کے اراضی مالکان کو فرد اجرا، تصدیق انتقالات،سرکاری واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر امور کیلئے شہر نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ہر قانوں گو ئی میں اس نوعیت کے مرکز &مال قائم کرنے جارہی ہے تاکہ لینڈ ریکارڈ ز سنٹرکے حوالے سے شہریوں کی مشکلات ختم کی جاسکیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں