ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 22:55

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کواشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ اشیاءخوردونوش کے من مانے نرخ کی وصولی پر گزشتہ روز 3186 انسپکشنز ،47 اووچارجنگ ، 12 دکاندار گرفتار،1 کیخلاف مقدمہ درج، چور بازاری پر دکانداروں کو 65 ہزار500 سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ مارکیٹوں اور مارٹ کی روزانہ چیکنگ ضرور کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔\378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں