ڈپٹی کمشنر نےشورکوٹ کینٹ کے جنگلات میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 21 مارچ 2024 22:56

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر شورکوٹ کینٹ کے جنگلات میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل، مولانا محمد آصف معاویہ سیال، سابقہ ایم پی اے چوھدری خالد غنی،شرجیل احمد قریشی، سول سوسائٹی ،طلباءطالبات بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں میگا شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شورکوٹ کینٹ کے جنگلات میں 50 ایکڑ پر 60 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں