ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر جھنگ

بدھ 3 اپریل 2024 17:43

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف بروقت کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے تحصیل شورکوٹ میں چک نمبر 20 گگھ میں ریونیو آفیسر نے سرکاری سکول کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی۔قابضین سرکاری سکول کی 5 کنال سے زائد زمین پر عرصہ دراز سے قابض تھے ، موقع پر تعمیر مکانات وغیرہ کو بھی گرا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیہ کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری رہیں گیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں