آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصرمحمودنے بجٹ کوعوام سے دھوکہ قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیاہے

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 4 جون 2016 16:32

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جون 2016ء) آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصرمحمودنے بجٹ کوعوام سے دھوکہ قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں مزیدکہاہے کہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیابچوں کے دودھ تک ٹیکس لگادیاگیا ہے،انکاکہناہے کہ اسحاق ڈارپاکستانی عوام کاوزیرخزانہ کم شریف خاندان کامنشی زیادہ ہے جوانہی کے لئے کمائی کے طریقے ڈھونڈتاہے۔ا نہوں نے کہاکہ زراعت کے نام پراربوں روپے کی سبسڈی میں سے نصف رقم براہ راست کھادفیکٹریوں میں شیئرہولڈرزشریف خاندان کو ہی جائیگی۔چوہدری ناصرمحمودنے مزیدکہاکہ بجٹ میں جواعلانات کیے گئے ہیں ان کابراہ راست عوام کوکہیں بھی فائدہ نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں