تحصیل میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگی امیدوار کامیاب

ہفتہ 19 نومبر 2016 17:21

جھنگ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)تحصیل میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کی چار مخصوص نشستوں میں سے تین پر مسلم لیگی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کے گروپ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی، ان کے حمایت یافتہ عابد حسین خان کسان سیٹ پر ،محمد صادق سپرا یوتھ اور کنیز بیگم خاتون سیٹ پر کامیاب ہوئیں ،اس طرح اب میونسپل کمیٹی کی15ممبران میں سے چیلہ گروپ کے ارکان کی تعداد 10ہو گئی ہے، نو منتخب اراکین کا کہنا ہے کہ ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کا علاقے کی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے ، میونسپل کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی چیلہ گروپ ہی حاصل کرے گا اور مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں