والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو1122

منگل 29 نومبر 2016 11:55

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) کم عمر ڈرائیورز حادثات کا باعث بنتے ہیں ،شہریوں خصوصاً والدین کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں کیونکہ کم عمری ،ناسمجھی اور بے شعوری کی عمرمیں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات پیش آتے ہیں جس سے نہ صرف انسان معزور ہوسکتا ہے بلکہ قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو1122 علی حسنین نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122جھنگ کو جو روڈ ٹریفک حادثات میں سامنا کر نا پڑتا ہے اُن میںتقریباچالیس فیصد حادثات کی وجہ کم عمر ڈرائیورزہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام شہری اپنا فرض سمجھتے ہوئے کم عمر ڈرائیورز کی روک تھا م کے لیے اقدامات میں اپنا کردار اداکریں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں