نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم عالمی امن کے قیام میں موثر اور فعال کردار کر سکتے ہیں،ڈی سی اوجھنگ

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:57

جھنگ۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشیدنے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم عالمی امن کے قیام میں موثر اور فعال کردار کر سکتے ہیں۔ عوام اورتمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام امن پسند ہیں اور اس پر امن اور مثالی فضاء کو بحال کو بر قرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کردار ادا کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے نافذکئے گئے سکیورٹی پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند بنایا گیا ہے ۔

انہوںنے یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پرعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اور سکیورٹی کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو، ایڈیشنل ڈسڑکٹ کلکٹر محمد اویس ملک، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس جوئیہ اور طاہر شیخ، پی آر او ٹو ڈی سی او آغا حسین سمیت ممبران ضلعی امن کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈی او سی ہارون رشید نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذ ہب ہے اور وجہہ تخلیق کائنات حضرت محمدﷺ نے ہمیں بھا ئی چارے کا درس دیا ہے۔انہوں نے علماء کرام پر زرو دیا کہ وہ اپنے خطبوں میں فروعی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحا د و یگا نگت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیں تا کہ وطن عز یز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے۔ڈی او سی ہارون رشید نے مزید کہا کہ جلوسوں کے دوران متنازع نعرہ بازی ،لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال اور غیر شرعی حرکات سے اجتناب کیا جائے ایسے غیر اخلاقی اور غیر شرعی افعال پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔

انہوںنے اس موقع پر انتظامات کے حوالہ سے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی اورتجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے کہا کہ12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام سے منا نے کے حوالہ سے سیکورٹی کے فول پروف انتظا مات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدمیلادالالنبی کا مبارک دن سب مسلمانوں کیلئے یکساں متبرک اور قابل احترام ہے لیکن شر پسند عناصر ایسے مقدس موقع پر مذموم کاروائیوں یا غلط افواہوں کے ذریعے ہمارے اتحا د میں رخنہ اندازی کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کیلئے مثالی اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔

انہوںنے عید میلاد البنیﷺ کے جلوسوں ،محافل اور دیگر تقریبات کے مقامات کی سیکورٹی کیلئے جامع انتظامات کے علاوہ دیگر حفاظتی و ضروری انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں