گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باعث قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ، شہباز شریف

منگل 12 مئی 2009 19:05

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی ۔2009ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت نے ہمیشہ غریب عوام اورچھوٹے طبقوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 77 کے ایم پی اے شیخ محمد یعقوب کو ارسال کردہ ایک خط میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم ، زراعت ، صحت اور سماجی ترقی کے دیگر شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط بنا رہی ہے اور حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ، وزیراعلی نے خط میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس سال پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ہمیں گندم درآمد کرنا پڑیگی بلکہ اس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی خط میں مزید کہا گیاہے کہ حکومت نے خریداری ہدف چالیس لاکھ ٹن سے بڑھا کر ساٹھ لاکھ ٹن کردیا ہے ، وزیراعلی نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر زمینداروں اور کاشتکاروں سے گندم کی خرید کا سلسلہ جاری ہے ، تاکہ ان کو محنت کا جائزہ معاوضہ مل سکے ، وزیراعلی نے خط میں مذکورہ ایم پی اے سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں گندم کی خریداری کے دوران کسی قسم کی بدعنوانی نہ ہونے دیں ، خط ملنے کے فوری بعد ایم پی اے شیخ محمد یعقوب نے اپنی پارٹی کے ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم خریداری مراکز پر جا کرزمینداروں اور کاشتکاروں سے ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنائیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں