نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جو ریٹ مقرر کئے گئے ہیں ان پر عمل درآمد ہر صورت میں کروایا جائے گا

منگل 16 اپریل 2024 20:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) روٹی اور نان کی قیمتوں پر پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے اس حوالے سے واضح احکامات موصول ہو چکے ہیں نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جو ریٹ مقرر کئے گئے ہیں ان پر عمل درآمد ہر صورت میں کروایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں