جہلم، علاقہ کے تمام ترقیاتی کام بروقت کروانا ہماری ذمہ داری ہے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے، چوہدری فراز حسین

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) علاقہ کے تمام ترقیاتی کام بروقت کروانا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ جو ہم نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام سے وعدے کیے تھے وہ ضرور پورے کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 67کے کوارڈینیٹر چوہدری فراز حسین نے گزشتہ شب ممتاز سماجی و سیاسی رہنما چوہدری شہباز حسین کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ایس ای آئیسکو فیصل شریف ، ایکسیئین ڈویژن ون ، ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن نو منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ محمد احمد شیخ، میجر (ر)صلاح الدین احمد ، شیخ عبد القیوم ، چوہدری افضل محفوظ، چوہدری کلیم شہباز ، ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ ، ڈاکٹر طارق عظیم ، چوہدری سعید ، مظہر اکرام، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ جہلم کنٹونمنٹ کے دونوں وارڈز کے باسیوں کو جو بجلی کے مسائل درپیش ہیں وہ ایس ای آئیسکو کے پاس جائیں جبکہ جو کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمن میں مسائل ہیں وہ سی ای او کے پاس جائیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونگے کیونکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ہمہ وقت عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی جہلم کے مر کزی دفتر میں جس کو بھی جو شکایت یا مسئلہ ہوتا ہے وہ فوری طور پر حل کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ لوگوں کے تمام مسائل 60دنوں میں حل کریں گے جبکہ ترقیاتی کام موجودہ بجٹ میں فنڈ ز تفویض کر کے ان کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے گا کیونکہ ہم اپنے قائد عمران خان کے مشن کو لیکر چل رہے ہیں جس ہم بحیثت ٹیم پورا کریں گے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں