جہلم ویلی، چاند رات، عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، بحالی امن کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

پیر 8 اپریل 2024 22:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) جہلم ویلی پولیس نے،چاند رات، اور عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور بحالی امن عامہ،کسی بھی ایمرجنسی سے نپٹنے کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کرتے جہلم ویلی کو تین سیکٹر میں تقسیم کر دیا۔ہر سیکٹر کا انچارج DSPہو گا۔سیکٹر وائز مرکزی عید گاہوں اور جامع مساجد میں پولیس کی نفری تعینات کر دی۔

ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کے لییشاہین اسکواڈ ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔ٹریفک روانی کو بھی برقرار رکھے جانے کے لیے ٹریفک پلان جاری۔جملہ انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا سیاحوں کی راہنمائی،سیکیورٹی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے چیک پوسٹ چٹھیاں ٹوریسٹ پولیس تعینات کر دی گء ہے۔اس کے علاوہ جملہ انچارج سیکٹرز و SHOصاحبان کو بھی ہدایات دی گء ہیں اس موقع پر ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید مبارک کے موقع پرضلع جہلم ویلی میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کاتعاون نہایت ضروری ہی_شہری مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور کسی مشکوک سرگرمی پر فوری قریبی تھانہ،ضلعی کنٹرول روم، ایس پی آفس کوآگاہ کیا جا? تاکہ بروقت کاروائی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ایسے اشخاص جو عید منانے اپنے آبائی گاؤں جا رہے ہیں وہ اپنا قیمتی سامان ہمراہ لے جائیں۔اپنے گھروں کو اچھی طر ح تسلی سے لاک کریں۔عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اہم ذمہ داری ہیاور جہلم ویلی پولیس انشاء اللہ اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں