کہوٹہ:ڈینگی وائر س کے شکار بچے کے گھر محکمہ صحت سپرے کرنے سے انکا ری

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:53

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈینگی وائر س کے شکار بچے کے گھر محکمہ صحت سپرے کرنے سے انکا ری ، ہم سپر ے نہیں کرینگے جائو جو کرنا ہے کر لو ، سینٹری پیٹرل ناظمہ کی بچے کے والدین کو دھمکیاں ، میرا کوئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا، میں سپر ے نہیں کرونگی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز تبسم نصا ر نے نمائندہ کو ٹیلی فون پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں بیرون ملک روزگا ر کے سلسلے میں مقیم ہوں ، گزشتہ چھ دن پہلے میرے بچے روحان تبسم کو ڈینگی بخار ہو گیا ، جس کے بعد اسکو ہسپتال دا خل کروا دیا گیا اور علاج کروا یا جارہا ہے ،جبکہ میرے گھر والوں نے محکمہ صحت سینٹر ی پیٹرل ناظمہ سے رابطہ کیااور کہاکہ ہمارا بچہ ڈینگی وائرس کا شکار ہو گیا ہے ، ہمارے گھر سپرے کروائیں تا کہ کوئی اور اس سے متاثر نہ ہو تو ، سینٹر ی پیٹرل ناظمہ نے آگے جواب دیا کہ میں سپرے نہیں کروائونگی ، جو مرضی کر لو ، جہاں جانا ہے جائو، تبسم نصا ر نے مزید بتا یا کہ ناظمہ نامی لڑکی نے انتہائی بدتمیزی کی ، انہوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، ڈی سی ائو راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور بد تمیز سینٹر ی پیٹرل ناظمہ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں