ڈپٹی کمشنر قلات شیہک بلوچ کی سربراہی میں کیسکو حکام اور زمینداروں کامشترکہ میٹنگ،مسائل پر تفصیلی گفتگو

پیر 20 مئی 2019 23:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر قلات شیہک بلوچ کی سربراہی میں کیسکو حکام اور زمینداروں کامشترکہ میٹنگ،مسائل پر تفصیلی گفتگو،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ کی سربراہی میں کیسکو حکام اور زمینداروں کی مشترکہ میٹنگ منعقدہوئی اس موقع پر ایس ایس پی دوستین دشتی و دیگر بھی موجودتھے میٹنگ میں ایس ای کیسکو قلات فاروق افغان، ایکسیئن واجہ منظوربلوچ جبکہ زمینداروں کی طرف سے زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ شہزادہ آغا لعل جان احمدزئی کی قیادت میں آغا سروراحمدزئی، علی محمدنیچاری، سردارزادہ عبدالستار عمرانی،ملک یوسف دہوار،ٹکری عبدالرسول،عبدالحفیظ عمرانی، حاجی عبدالوہاب، استاد عبدالرحمان ،شہیدسکندرآباد سے مولوی نورمحمد مہراللہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر شہزادہ لعل جان احمدزئی ودیگر نے کہا کہ بجلی کی وولٹیج کی کمی کے باعث زمینداروں کو نقصانات کاسامنا ہے زمینداروں کو صحیح وولٹیج نہ ملنے کی وجہ سے ٹیوب ویل نہیں چلتے جس کے باعث علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ باغات تباہی کا شکار ہیں اور زمینداروں کو کروڑوں کے نقصانات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ زمیندار وقت پر بل جمع کرتے ہیں جبکہ جو زمیندار بل جمع نہیں کرتے ہم اس کا دفاع نہیں کرینگے کیسکو اس کے خلاف کارروائی کرے انہوں نے بتایا کہ کئی فیڈرز کے کھمبے اور تاریں بوسیدہ ہوچکی ہیں جبکہ کئی تاریں ڈھیلا ہونے کے باعث لٹک رہی ہے انکو تبدیل کرکے نئی لائن بچھائی جائے کیونکہ اس سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے اور یہ کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے زمینداروں نے کہا گزشتہ دنوں سیلاب و ژالہ باری سے زمینداروں کو جو کروڑوں نقصانات ہوئے ہیں باغات ،فصلات اور مشینری آلات کو نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے ڈی سی قلات اور کیسکو مشترکہ کمیشن بٹھائے اور اس کا تفصیلی جائزہ لیں تاکہ ان نقصانات کا ازالہ کیا جائے اس موقع ایس ای کیسکو نے یقین دہانی کرائی کہ وولٹیج کے کمی کا مسئلہ حل کرینگے تاکہ زمینداروں کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہو بوسیدہ تاروں کو مرمت کرکے انہیں درست کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں انہوں نے کہا کہ دیگر اوقات میں زمینداروں کو انکے شیڈول کے مطابق بجلی کی بہتر وولٹیج کے ساتھ فراہمی ممکن بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم زمیندار واجبات ادا کرکے کیسکو کے ساتھ تعاون کرے اس موقع پر ڈی سی شیہک بلوچ نے کہا کہ زمینداروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے کیسکو صحیح وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر قلات کی نگرانی میں بارش ژالہ باری اور سیلابی ریلوں سے زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے نقصانات کا مکمل جائزہ لے کر رپورٹ پی ڈی ایم اے کو ارسال کی جائیگی نقصانات کے حوالے سے بھی زمینداروں کی ہرممکن مدد کی جائیگی جبکہ جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان متاثرین کے ساتھ بھی تعاون کیا جائیگا اس حوالے سے زمینداروں اور دیگر متاثرین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں