قلات:کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ نے ایک اور جان لے لی

ًکار اور ویگن کے تصادم میں نوجوان جاں بحق،خاتون سمیت پانچ افراد شدیدزخمی،ہسپتال منتقل،

جمعرات 23 مئی 2019 22:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ نے ایک اور جان لی۔کار اور ویگن کے تصادم میں نوجوان جاں بحق،خاتون سمیت پانچ افراد شدیدزخمی،ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات ریج کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار اور مستونگ سے پنجگورجانے والی ویگن میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور غلام حسین ولد جمعہ خان سکنہ دکی اورکار میں سوار ڈرائیور حبیب اللہ ولد امان اللہ بڑیچ سکنہ عالمو کوئٹہ،خیرمحمد، سیف اللہ ولد خیرمحمدبڑیچ،مسمات(حیات خاتون)زوجہ خیرمحمد ساکنان لانڈھی کراچی شدید زخمی جبکہ زخمی خیرمحمد کا جوانسالہ لڑکا رفیع اللہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس،لیویز نے لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچادی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفرکردیا گیا جبکہ لاش کوضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار میر شوکت حمید لہڑی و دیگر آفیسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ لیویز نے ویگن ڈرائیور غلام حسین کو حراست میں لے لیا۔مزید کارروائی لیویز کررہی ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں