کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ر طارق زہری کی شہادت پر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ر طارق زہری کی شہادت پر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی، پرنس عمر جان احمدزئی ،سابق گورنر بلوچستان جنرل ر عبدالقادر بلوچ ،سینیٹر کبیر جان محمد شہی، سابق وزیر اعلی جان محمد جمالی، صوبائی وزرا میر ضیا لانگو، میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ ،میر نصیب اللہ مری، میر عمر خان جمالی،سابق گورنر فضل آغا ،ایم این اے قلات سید محمود شاہ، ایم پی اے، سابق سینیٹرحسین بخش بنگلزئی،شہزادہ اکرم جان احمد زئی، نوابزادہ میراحمد نواز زہری، نواب ذادہ فرید رئیسانی، میر عاصم کرد گیلو ،سردار عظیم جان محمد شہی، سردار غلام حسین عمرانی، ڈی آئی جی قلات رینج آغا محمد یوسف،ڈی سی بیلہ ذوالفقار شاہ، ڈی سی مستونگ ممتاز کیھتران، ڈی سی واشک آغا نبیل اختر، ڈی سی قلات شیہک بلوچ،اے ڈی سی سید مقصود شاہ،ایس پی دوستین دشتی ،اے سی قلات میر ایوب مری،اے سی خالق آباد زاہد حمید لانگو، منیر احمد بنگلزئی،میر غلام حسین شاہوانی، فیض نیچاری، امجد سلامی، ضیا الرحمان مینگل، مقبول محمد شہی سمیت آفیسران ، سیاسی قبائلی عمائدین کے علاوہ صحافیوں اقلیتی برادری سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں فاتحہ خوانی کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان و دیگر نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیخئے دعا کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کیپٹن ر طارق زہری ایک نڈر اور باہمت ایماندار آفیسر تھے ۔شہید نے مختلف انتظامی عہدوں پر تعینات رہ کر جو خدمات سر انجام دیئے حکومت ان کی خدمات کو کھبی فراموش نہیں کر سکتی۔ ان کے جانے سے بلوچستان ایک فرض شناس آفیسر سے محروم ہو گیا۔ للہپاک شہید کی درجات کو بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔شہید کیپٹن ر طارق زہری کی آج رسم سوئم ادا کی جائیگی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں