سوراب:تیغک پولیس چوکی پر ناجائز بھتے کے ریٹ مزید بڑھ گئے

تیل لانے والی چھوٹی گاڑیوں سے دو ہزار روپے بھتہ طلب کرنا ظلم ہے جو ہماری گنجائش سے کہیں زیادہ ہے، وزیر اعلی آئی جی پولیس میں پولیس کی جانب سے بھتہ وصولی کا نوٹس لیکر ہمیں ان کی زیادتی سے نجات دلائیں ، متاثرہ ڈرائیورز کی دہائی

بدھ 14 اکتوبر 2020 21:46

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) تیغک پولیس چوکی پر ناجائز بھتے کی بڑھتی ہوئی ریٹ سے نجات دلائی جائے، تیل لانے والی چھوٹی گاڑیوں سے دو ہزار روپے بھتہ طلب کرنا ظلم ہے جو ہماری گنجائش سے کہیں زیادہ ہے، وزیر اعلی آئی جی پولیس میں پولیس کی جانب سے بھتہ وصولی کا نوٹس لیکر ہمیں ان کی زیادتی سے نجات دلائیں ، متاثرہ ڈرائیورز کی دہائی، تفصیلات کے مطابق سوراب میں کسٹم ایکسائز کے ساتھ ساتھ پولیس ناکوں پر بھی تیل لانے والے ڈرائیورز سے وصول کئے گئے بھتہ کی رقم بڑھانا اب معمول بن چکا ہے جہاں بھتے کی مد میں آئے روز نئے ریٹ پر منہ مانگی رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے، متاثرہ ڈرائیورز کے مطابق تیغک بائی پاس پر قائم سوراب پولیس چیک پوسٹ کی ریٹ اب ان کی گنجائش سے بھی زیادہ ہوچکی ہے جہاں فی چھوٹی گاڑی سے پندرہ سو دو ہزار روپے تک کا مطالبہ کیا جاتا ہے نہ دینے کی صورت میں سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگا کر انہیں گھنٹوں کھڑی کی جاتی ہے، غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر اپنے بچوں کی پیٹ پالنے کے لئے مجبور ہو کر اس پر مشقت کام کو زریعہ معاش بناچکے ہیں مگر ہماری تمام تر آمدنی پولیس اور دیگر ناکوں پر بیدردی سے لوٹی جارہی ہے انہوں صحافیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال کی نشاندہی کرکے ہماری آواز حکام بالا تک پہنچائیں، متاثرہ ڈرائیوروں نے وزیر اعلی اور آئی جی بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں سوراب پنجگور قومی شاہراہ پر سوراب پولیس کی ناجائز بھتہ وصولی سے نجات دلائیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں