سوراب میں پولیس کے ناجائز اور ظالمانہ بھتہ سے نجات دلائی جائے

تیل بردار گاڑی ڈرائیورز نصراللہ عبدالسلام محمد اکرم اور دیگر نے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی قلات ریجن اور تمام متعلقہ اعلی حکام سے اپیل

پیر 30 نومبر 2020 19:29

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) تیل بردار گاڑی ڈرائیورز نصراللہ عبدالسلام محمد اکرم اور دیگر نے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی قلات ریجن اور تمام متعلقہ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں سوراب میں پولیس کے ناجائز اور ظالمانہ بھتہ سے نجات دلائی جائے، انہوں نے کہا کہ وہ پنجگور سے چھوٹی گاڑیوں میں تیل لاکر اپنے خاندان اور بچوں کی روزی روٹی کے لئے مشقت اٹھا رہے ہیں اس کاروبار میں نہ صرف منافع نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ وہ کئی خطرات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں اور آئے روز اسی سڑک پر ہمارے کئی مزدور ڈرائیور حادثات کا شکار ڑ*ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان تمام مشکلات اور تکالیف سہنے کے باوجود ہماری پوری کمائی ناکوں پر بھتہ دینے میں لٹ جاتی ہے اس حوالے سے سوراب پولیس کا رویہ انتہائی ظالمانہ ہے حدود شروع ہوتے ہی ہر دوسرے قدم پر سوراب پولیس اہلکار ناکہ لگا کر کھڑے رہتے ہیں جہاں تمام تر منت سماجت کے باوجود لاچار ڈرائیوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جاتی بلکہ سرعام تشدد اور مارپیٹ کے زریعے فی چھوٹی گاڑی پندرہ سو سے دو ہزار روپے تک بھتہ وصول کیا جاتا ہے سوراب پولیس کے ایریا میں صرف ایک کلو میٹر کے اندر تین مختلف مقامات پر ہمیں بھتہ کے نام پر لوٹا جاتا ہے مذکورہ صورتحال اب ہمارے لئے ناقابل برداشت بن چکی ہے، تمام تر تکالیف اور مشکلات سہنے کے باوجود بجائے آمدنی کے ہم مقروض ہوتے جارہے ہیں اب ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، ہم وزیر اعلی بلوچستان آئی جی پولیس ڈی آئی جی سمیت تمام متعلقہ حکام سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں سوراب پولیس کے ناجائز بھتہ خوری سے نجات دلاکر اپنے بچوں کے لئے روزی کمانے کا موقع دیا جائے بصورت دیگر ہمارے پاس احتجاج اور خود سوزی کا کوئی اور راستہ نہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں