سوراب ،قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلز مہنگے نرخ میں پورے پاکستان کو مات دے گئے

منگل 31 اکتوبر 2023 19:55

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) سوراب میں قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلز مہنگے نرخ میں پورے پاکستان کو مات دے گئے، ہوٹل مالکان خود ساختہ اور من مانے ریٹ مقرر کرکے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں، عوامی حلقوں کا سوراب انتظامیہ سے قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلز کے ہوش ربا نرخوں کا نوٹس لینے اور کھانے پینے و چائے کے مناسب ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی اور دیگر اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود سوراب میں آر سی ڈی قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلزکے نرخ بدستور آسمان سے باتیں کررہے ہیں جہاں کے ہوٹل مالکان اپنی من مانی کے زریعے لاچار مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ، آس پاس کے اضلاع حتی کہ دارلحکومت کوئٹہ میں بھی فی کپ چائے 50 روپے وصول کیا جارہا ہے لیکن سوراب میں قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلز پر فی کپ چائے کی قیمت 60 روپے جبکہ قہوہ اور سبزچائے کی 30 سے 40 روپے ہے جو سراسر ناجائز اور اندھیر نگری کے مترادف ہے ، اسی طرح مذکورہ ہوٹلوں پرکھانے کے ریٹس بھی انتہائی مہنگے اور ایک عام غریب کی دسترس سے باہر ہیں، صارفین نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سوراب سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلوں کے مہنگے نرخ کا نوٹس لیکر انہیں مناسب ریٹ وصول کرنے کے پابند کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں