قلات ،بی این پی کا واپڈا کے ناروا رویہ کے خلاف 25 مارچ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:22

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) قلات میں واپڈا کے ناروا سلوک کے خلاف کل بروز سوموار 25 مارچ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے کال پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے غیر معینہ مدت تک بند پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا زمیندار طبقہ تاجر برادری کاروباری حضرات و عوام سے ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ تین مہینوں سے قلات میں بجلی کی طویل لو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری خصوصاً رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو چھ گھنٹے سے کم کرکے تین گھنٹہ کردیا ہے قلات سٹی کے لئے گزشتہ حکومت میں منظور کئے گئے تین فیڈرز پر کام تو مکمل کر لیا گیا ہے مگر واپڈا کی جانب سے ایک کیبل تار کا بہانہ کرکے ایک سال سے نئے فیڈرز کو اسٹارٹ نہیں کر رہے جبکہ ایکسیئن واپڈا مسلسل اپنے دفتر میں موجود نہیں ہوتے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے کل 25 تاریخ بروز پیر واپڈا گریڈ قلات کے سامنے بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہیں جہاں پر مسئلہ کے مستقل حل تک غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری رہے گا قلات کے تمام تاجر برادری زمیندار اور دیگر عوامی حلقے واپڈا کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال میں شرکت کرکے کامیاب بنائیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں