کیسکو میں بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ،احمدنواز بلوچ

کیسکو نے ماہ صیام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بجائے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا ہے

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:59

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے سابق جزل سیکریٹری احمدنواز بلوچ نے کہا ہے کہ کیسکو قلات میں بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے کیسکو نے ماہ صیام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے بجائے لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا ہے ماہ صیام میں سحر افطاری اور تراویح کے اوقات بھی بجلی غائب رہتی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی قلات میں بجلی کی بحران اور بار بار کی ٹرپنگ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف 25 مارچ کو واپڈا آفس کے سامنے نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کئے جائینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں کیسکو کی جانب سے قلات میں بجلی کا بہت بڑا بحران پیدا کیا گیاہیں ان میں کیسکو قلات برابر کی شریک ہے بجلی کی بار بار ٹرپنگ وولٹیج کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافے سے عوام زمیندار تاجر برادری سمیت ہر طبقے شدید متاثر ہوئی ہیں دوسری جانب کیسکو واپڈا ماہ رمضان میں جو دعوے کر رہے تھے کہ اس بابرکت مہینے میں بجلی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی مگر اس کا قلات میں الٹا اثر ہوگیا ہیں سحری افطاری اور دیگر اوقات پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوگی ہیں اور دوسری جانب قلات سٹی کے ٹوٹل پانچ فیڈرز ہیں ان میں بھی گھنٹے کم کرکے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے تحت قلات کے زمینداروں تاجر برادری سیاسی نمائندوں سے رابطے کرلیا ہیں کہ بروز پیر 25 مارچ کو صبح دس بجے مین آر سی ڈی شاہرہ کیسکو واپڈا افس کے سامنے بلاک کرکے ان کے خلاف دھرنا دیں گے ایکسین واپڈا قلات کے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے بار بار ان سے رابطے کیا نہ وہ دفتری اوقات میں ملتے ہیں اور نہ فون کال اٹھاتے ہیں لہذا قلات کے عوام زمیندار تاجران سوشل ورکر ز سیاسی نمائندوں سب مل کر اس دھرنے میں شریک ہو تاکہ ان سوئے ہوے ایکسین سے اپنا حق لیکیسکو قلات اپنے کو وقت کی فرعون سمجھا ہیں۔

(جاری ہے)

اور قلات کے عوام کی بڑے پیمانہ پر تعاون کے باوجود اور سٹی فیڈر پر دس ہزارکے بجائے بیس بیس سولہ سولہ ہزار ذور دہی فیڈروں پر 6000 کے بجائے 12000 ہزار جمح کی لیکن اس کے باوجود کیسکو ٹس سیمس نہیں ہوئے اوربجلی کی ٹائمنگ بجائے بڑھانے کے کم کرکے قلات دشمنی کی ثبوت دے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں