ح*شہداء ہماری شان اور عزت ہیں شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:15

۷قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے شہداء لیویز فورس قلات کے لواحقین میں مٹھائی تقسیم اور مالی معاونت بھی کی گئی، تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمد قاسم کاکڑ کا اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو سپرنٹنڈنٹ ملک حبیب محمد شہی سینئر لیویز اہلکار عبدالحمید لانگو کے ہمراہ شہداء لیویز کے گھر جاکر انکے ورثاء سے ملاقات کی ا نکی خیریت دریافت کی اور شہداء کے ورثاء میں مٹھائی اور نقد رقم تقسیم کی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہیں شہداء ہماری شان اور عزت ہیں شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنے ملک وقوم کا نام روشن کیا ضلعی انتظامیہ قلات شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں