پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، 100انڈیکس میں129.60پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:34

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، 100انڈیکس میں129.60پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر 40900پوائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 29ارب روپے ڈوب گئے ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کاآغاز مثبت ہوا ،کیمیکل ،فوڈز ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41230پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس 40700پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا ۔

مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں129.60پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس41049.91پوائنٹس سے کم کر 40920.31 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح112.31پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس20023.55پوائنٹس اور 30038.29پوائنٹس سے کم ہو کر 29965.82پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب31 کروڑ 85 لاکھ44 ہزار 546 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب 94 ارب 97 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 194 روپے سے کم ہو کر 84کھرب65ارب 65کروڑ30لاکھ 43ہزار648روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو7ارب روپے مالیت کے 15کروڑ67لاکھ 59ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 6ارب روپے مالیت کی14کروڑ89لاکھ 92ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر367کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی179کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،169میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل 1کروڑ67لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ27لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ25لاکھ ،ڈیسکون آکس چیم 81لاکھ10ہزار اور اینگرو پولیمر 63لاکھ37ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔کاروباری تیزی کے باعث پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں45.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر945.00روپے ہو گئی اسی طرح32.50روپے کے اضافے سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت بڑھ کر1325.00روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولیو اورمری بریورے کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب116.00روپے اور40.08روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر2482.00روپے اور مری بریورے کے حصص کی قیمت کم ہو کر763.82روپے ہو گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں