اوپن کرنسی مارکیٹ میں، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مستحکم ،یورو اور برطانوی کی قدر میں اضافہ

پیر 24 ستمبر 2018 20:21

اوپن کرنسی مارکیٹ میں، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مستحکم ،یورو اور برطانوی کی قدر میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میںپیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میںایک پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.22روپے سے بڑھ کر124.23روپے اور قیمت فروخت124.32روپے سے بڑھ کر124.33روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے 125.20روپے اور قیمت فروخت125.50روپے برقرار رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 146.50روپے سے بڑھ کر146.75روپے اور قیمت فروخت148روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سی163روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سی165روپے سے بڑھ کر165.30روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید33.20روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت10پیسے کی کمی سی33.70روپے سے گھٹ کر33.60روپے ہوگئی ۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.10روپے اور قیمت فروخت34.60روپے مستحکم رہی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے برقرار رہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں